پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کو تیار ہوں ، وہ تصدیق کرائیں ،سپیکر ایاز صادق

پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کو تیار ہوں ، وہ تصدیق کرائیں ،سپیکر ...

 اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کو تیار ہیں ، ارکان آج تصدیق کرائیں ان کے استعفٰے منظور کرلیے جائیں گے ، عمران خان کی نشست خالی قرار دینے کے لیے کوئی قرارداد نہیں آئی‘ باقاعدہ قرار داد آنے پر 7دن بعدایوان کی منظوری سے نشست خالی ہوگی۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 40روز سے غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان سے متعلق پیر کو ایوان کو بتاؤں گا ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفٰے منظور کرنے کو تیار ہیں ، ارکان آج تصدیق کرائیں ان کے استعفٰے منظور کرلیے جائیں گے ، عمران خان کی نشست خالی قرار دینے کے لیے کوئی قرار داد نہیں آئی قرار داد آنے کے 7دن بعدایوان کی منظوری سے نشست خالی ہوگی۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 40روز سے غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان سے متعلق پیر کو ایوان کو بتاؤں گا۔

مزید : صفحہ آخر