فرحت اللّٰہ بابر جماعۃ الدعوۃ سے متعلق اپنی معلومات درست کریں، یحییٰ مجاہد

فرحت اللّٰہ بابر جماعۃ الدعوۃ سے متعلق اپنی معلومات درست کریں، یحییٰ مجاہد

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کی طرف سے سیفما کے زیر انتظام سیمینار سے خطاب کے دوران جماعۃالدعوۃ کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعۃالدعوۃ نے پنجاب حکومت سے کبھی کوئی پیسہ وصول نہیں کیا۔ حکومت کی طرف سے ہمارے تعلیمی اداروں کو قبضہ میں لیکر جو ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے گئے ہیں اگر ان کیلئے کبھی کوئی بجٹ مختص کیا گیا ہو تو جماعۃالدعوۃ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہیں اپنی معلومات درست کرنی چاہئیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فرحت اللہ بابر مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی لڑائی کسی اور میدان میں لڑیں۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں واضح طور پر قرار دے چکی ہیں کہ جماعۃالدعوۃ کالعدم نہیں ہے اور اسے ملک میں ہر قسم کی رفاہی وفلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

مزید : صفحہ آخر