ڈی ایم جی افسروں کو ترقیاں دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس روک دیاگیا

ڈی ایم جی افسروں کو ترقیاں دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس روک دیاگیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایم جی افسروں کو ترقیاں دینے کے لئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا آئندہ ہونے والا اجلاس روکتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس فرخ عرفان خان نے ڈی ایم جی افسر منظر حیات سمیت 3 ڈی ایم جی افسروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ درخواست گزار افسروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی جائے تاہم حکومت نے درخواست گزاروں کو ترقی دینے کی بجائے جونیئر افسروں کو ترقی دینے کے لئے 12، 13 اور14جنوری کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلا لیا ہے ، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سینئرز کو نظر انداز کر کے جونیئر افسروں کو ترقی دینا بنیادی حقوق اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے ڈی ایم جی افسروں کی ترقیوں کے لئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 17فروری تک جواب طلب کر لیا۔

اجلاس روکدیا

مزید : صفحہ آخر