راولپنڈی خود کش دھماکے کے بعد لاہور پولیس کا ہنگامی اجلاس منعقد، سکیورٹی صورتحال پر غور

راولپنڈی خود کش دھماکے کے بعد لاہور پولیس کا ہنگامی اجلاس منعقد، سکیورٹی ...

لاہو(پ ر )سی سی پی او لاہور کیپٹن ر محمد امین وینس نے راولپنڈی میں امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکے کے بعد لاہور پولیس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔جس میں ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک، چیف ٹریفک آفیسر ،تمام ڈویژنل ایس پیز اور سی آئی اے اور ٹریفک کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی ۔ اُنہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اہم مقاما ت ریلوے سٹیشن ،ائر پورٹ،امام بارگاہوں ،مساجد ،جنرل بس سٹینڈز ودیگر اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی خود چیک کریں تمام ڈویژنل ایس پیز رات ایک بجے تک سکیورٹی ڈیوٹی چیک کریں گے ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کی تعدا د دوگنی کی جائے متعلقہ ایس پیز چیکنگ کرنے والے جوانوں کو رازنہ کی بنیاد پر چیکنگ کے حوالے سے تکنیکس بتائیں۔

مزید : صفحہ آخر