آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر حصو ں میں بارش ،مری ، گلیات، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر حصو ں میں بارش ،مری ، گلیات، شمالی علاقوں میں برفباری ...

لاہور (وقائع نگار)محکمہ مو سمیات نے آئندہ ہفتہ سے ملک کے بیشتر حصو ں میں بارش کی پیشن گو ئی کردی ہے جبکہدھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔منگل /بدھ کے روز اسلام آباد،خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو گی۔ اس دوران مری ، گلیات، شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما (جنوری تا مارچ)کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ماہ جنوری میں معمول سے کم جبکہ فروری /مارچ میں اچھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں کل سے بتدریج کمی کا امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرار ت سکردو ،پاراچنار میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ گوپس منفی 07، ہنزہ،استور منفی 06،گلگت منفی 05،دیر ،کالام،مالم جبہ منفی 04،بنوں منفی 03،رسالپور، راولاکوٹ،دروش منفی 02،چترال منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید : صفحہ آخر