جی ایم ڈویلپمنٹ ریلوے محمد خالد مدت ملازمت مکمل کر کے عہدے سے سبکدوش
لاہور(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجر ڈویلپمنٹ / ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر محمد خالد اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سادہ لیکن پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ریلوے کے سینئر حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اُن کی محکمانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیاکہ محمد خالد نے اپنی سروس کے دوران نہایت محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے شعبے میں خدمات سرانجام دیں اور ہمیشہ ریلوے کی بہتری کیلئے سرگرم رہے۔ ان کے زیرسایہ کام کرنے والے افسران نے ان سے بہت کچھ سیکھا جو یقیناًریلوے کی بہتری معاون ثابت ہوگا۔