عمران کی شادی سے ہماری بیویاں بھی ڈرنے لگی ہیں کہ دوسری شادی نہ کرلیں.جاوید ہاشمی

عمران کی شادی سے ہماری بیویاں بھی ڈرنے لگی ہیں کہ دوسری شادی نہ کرلیں.جاوید ...

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی اور کہاکہ اُن کی دلی ہمدردیاں عمران خان اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ ہیں ، اللہ اُنہیں خوش وخرم رکھے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی مبارکباد دیتے ہیں ، وہ بے تکلف دوست ہیں ، سیاست کے علاوہ بھی تعلق ہے ، اللہ اُن کی زندگی کرے اور خوش رکھے ، بنی گالہ کا راستہ نیا نہیں ، عمران خان کو جاکر مبارکباد دے سکتاہوں لیکن اُن کی شادی سے ہماری بیویاں بھی ڈرنے لگی ہیں کہ دوسری شادی نہ کرلیں ، مذہب تواجازت دیتاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ شیخ رشید بھلے 60سال کے ہوں ، وہ اُن کی عمر کے ہیں ، اب شیخ رشید کو کیا مشورہ دیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ فوجی عدالتوں کو منی مارشل لاء نہیں کہاجاسکتاہے ، سچی بات یہ ہے کہ ججوں نے بھی فیصلے نہیں کیے ۔

مزید : صفحہ آخر