سپیکر صاحب، آپ عمران کے دوست ہیں انکی شادی پر تمام ارکان کو کھانا کھلائیں،رانا تنویر

سپیکر صاحب، آپ عمران کے دوست ہیں انکی شادی پر تمام ارکان کو کھانا ...

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے رکن رانا تنویر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ عمران خان صاحب کے دوست ہیں اور ان کی دوسری شادی پر آپ تمام ارکان اسمبلی کو کھانا کھلائیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ ارکان اسمبلی میں عمران خان کی دوسری شادی پر زبر دست مکالمہ ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو کہا کہ آپ کے دوست عمران خان نے دوسری شادی کی ہے اور آپ کو چاہیے کہ آپ ہم سب کو کھانا کھلائیں جس پر ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ شادی عمران خان کی ہوئی ہے تو میں کس خوشی میں کھانا کھلاؤں۔ابھی یہ مکالمہ جاری تھاکہ رکن قومی اسمبلی غوس بخش مہر نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے رانا تنویر کو کہاکہ \"دراصل رانا صاحب کو لگتاہے کہ عمران خان صاحب کی دوسری شادی کی بہت خوشی ہے اور وہ خود بھی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔\"غوث بخش مہر کے اس اچانک دیے جانے والے جواب کی وجہ سے قومی اسمبلی کا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزید : صفحہ آخر