ریحام خان کو بتا دیا تھا مستقبل میں اُنہیں ہواؤں میں اُڑتاہوادیکھ رہا ہوں،مفتی عبدالقوی

ریحام خان کو بتا دیا تھا مستقبل میں اُنہیں ہواؤں میں اُڑتاہوادیکھ رہا ...

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور ریحام خان کی شادی میں مولاناجمیل طارق کے بعد مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کاکردار بھی سامنے آگیاہے اوراُنہوں نے انکشاف کیاکہ وہ ریحام خان کو ہواؤں میں اُڑنے کی پیشن گوئی اور عمران خان کو شادی کی تجویز دے چکے ہیں ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ وہ گذشتہ دنوں انٹرویو کے سلسلے میں ریحام خان سے مل چکے ہیں اوروقفے کے دوران اُنہوں نے ریحام خان سے کہاکہ آپ کے نام کے بارے میں دیکھنا پڑے گا، را سے شروع ہوتو کیا بنتاہے اور ری سے شروع ہوتو کیا بنتاہے لیکن اب مستقبل میں وہ اُنہیں ہواؤں میں اُڑتاہوادیکھ رہے ہیں ۔ مجیب الرحمان شامی کے سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ یہ ابتداء اُنہوں نے ہی کی تھی ، نکاح خوان کوئی بھی ہو، فرق نہیں پڑتا، وہ پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ نئے پاکستان سے پہلے گھر بنالیں ، اسلامی نقطہ نظر سے بھی شادی کرنا مناسب فعل اور مذہب ایسا کرنے کا حکم دیتاہے ۔

مزید : صفحہ آخر