عمران خان کو شادی کی مبارک زرداری کو بھی شادی کرنیکا مشورہ ہے، حاجی عدیل

عمران خان کو شادی کی مبارک زرداری کو بھی شادی کرنیکا مشورہ ہے، حاجی عدیل

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں‘ سابق صدر آصف زرداری کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خیبر پختونخواہ کی عوام نے ووٹ بھی دیئے اور دلہن بھی دی لیکن بدلے میں انہوں نے خیبرپختونخوا صوبے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی مبارکباد بھی دیتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی بھی لائے تاہم عمران خان شادیاں کرنے کے بھی ماہر ہیں اور طلاق دینے کے بھی ماہر ہیں

مزید : صفحہ آخر