یو ٹیلیٹی سٹور بھی مہنگائی کی ستائی عوام کی دستر س سے باہر ہو گئے

یو ٹیلیٹی سٹور بھی مہنگائی کی ستائی عوام کی دستر س سے باہر ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال ) ملک بھر میں قائم کر دہ یو ٹیلیٹی سٹور بھی مہنگائی کی ستائی عوام کی دستر س سے باہر ہو گئے ہیں ۔جہاں پر فروخت ہو نے والی بیشتر اشیائے خور دو نوش کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے تنا سب سے یکساں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی عدم دستیابی اس بات کا ثبو ت ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر یو ٹیلیٹی سٹورز مقررہ وقت سے قبل ہی بند ہونے پر صارفین نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ موڑ لیاکیو نکہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پرصارفین کو ریلیف ملنے کی بجائے مہنگے دامو ں اشیائے خوردو نو ش کی قیمتو ں کا سامنا ہے ۔یو ٹیلیٹی سٹوروں پر یو ٹیلیٹی گھی ، آئیل اور چینی ہی ایسی آئیٹمزہیں جو عام مارکیٹ کی نسبت سستی ہیں تاہم دیگر اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے تناسب سے تقر یبا یکساں ہیں۔ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر دال چنا ،دال ماش ، دال مو نگ دھلی ہوئی ،چنے سفید ، بیسن عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر بعض اوقات اجناس غیر معیاری اور آٹا بھی خراب ملتاہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -