یو اے ای نے عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی

یو اے ای نے عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد/ابو ظہبی(اے این این) متحدہ عرب امارات نے لیاری گینگ وار کے رکن عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی،معاملات کو حتمی شکل دینے کا کام جاری،جلد واپس لائے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کی درخواست پر لیاری گینگ وار کے مرکزی کردارعزیز بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور اس حوالے دونوں ملکوں کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے،معاملات طے ہونے کے بعد عزیر بلوچ کو واپس لا کر ملک کے اندر ہی اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔حکومت پاکستان نے عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے یو اے ای کے حکام کو خط لکھا تھا جو گزشتہ روز سفارتی چینل سے متحدہ عرب امارات کو پہنچایا گیا تھا۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ جعلی پاسپورٹ پر براستہ ایران دبئی پہنچا تھا جسے گزشتہ ماہ انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا تھا لیکن دبئی حکام کی جا نب سے لیاری گینگ وار کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا۔

مزید : صفحہ آخر