صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گیس کا پریشر مکمل ڈاؤن، شہری سراپا احتجاج

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گیس کا پریشر مکمل ڈاؤن، شہری سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث گیس کا پریشر مکمل ہی ختم ہو گیا ۔ ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال مزید بڑھ 1900 ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گیا ۔ گیس کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے رہے ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ کمپنی کے سسٹم میں گیس کی کم فراہمی سے افسران بھی بے بس ہو گئے ، شدید سردی میں گیس کی بندش نے معمولات زندگی ٹھپ کرکے رکھ دیئے ۔ لوگوں متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور رہے ۔ صوبائی دارالحکومت میں مظاہرین نے ملتان روڈ سوئی گیس آفس کے سامنے تین گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیے رکھا ، افسران سمیت عملے کی دوڑیں لگی رہیں ، کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لیے لائنوں کی مرمت کرتے رہے، حکام کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا ۔ تین گھنٹے تک احتجاجی کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرید وال ، شاہ پور کانجراں سمیت دیگر رہائشی آبادیوں میں ایک ماہ سے گیس مکمل طور پر بند ہے گھروں میں ایل پی جی گیس سمیت لکڑیاں جلا کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سنگھ پورہ کے رہائشیوں نے بھی گیس کی بندش کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ور ٹائر جلا کر روڈ بند کرتے ہوئے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران کا کہنا ہے کہ گیس کا مسئلہ سب کے ساتھ ہے اور ہمارے گھروں میں بھی گیس نہیں آرہی ہم کہاں احتجاج کریں ، اس وقت بھی لاہور آنے والی مین لائن میں برائے نام پریشر ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -