حیدرآباد، مخبوط الحواس شخص نے اپنے 5بچوں کو گلا دبا کر مار ڈالا

حیدرآباد، مخبوط الحواس شخص نے اپنے 5بچوں کو گلا دبا کر مار ڈالا

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے سعید لغاری میں ظالم باپ نے پانچ بچوں کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالہ سے سات کلومیٹردورواقع گاؤں میں علی نواز لغاری نے اپنے تین بیٹوں اوردوبیٹیوں کوگلادبا کر قتل کردیاجس کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم کے رشتہ داروں نے دعویٰ کیاکہ علی نواز ذہنی مریض ہے اور کچھ عرصہ قبل تک اُنہیں دوڑے پڑتے رہے جس کے بعد علاج کرایاگیا۔ پڑوسیوں کاکہناتھاکہ ملزم ٹریکٹر ڈرائیور ہے اور وہ کیسے ذہنی مریض ہوسکتاہے ؟ محنت مزوری کرتاتھا، گھر میں اکثر لڑائی جھگڑارہتاتھا جس پر مسزعلی نوازبھی ناراض ہوکر چلی گئی تھیں ۔بتایاگیاہے کہ مرنیوالے تمام بچوں کی عمریں باالترتیب15سال سے کم ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر