تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں حل ہو سکتے ہیں،اسحاق ڈار

تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں حل ہو سکتے ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاہے تو جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہو سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خوشی کا موقع ہے ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن جلد بنے۔ تحریک انصاف چاہے تو جوڈیشل کمیشن کا معاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہو سکتا ہے۔ تحریک انصاف دھاندلی سے متعلق تمام پٹیشنز کو کمیشن کی کارروائی کا حصہ بنانا چاہتی ہے اس اقدام سے یہ تاثر پیدا ہو گا کہ جان بوجھ کر دھاندلی کی گئی۔ کمیشن کے ٹی او آرز میں ایسا لفظ شامل کرنا دھاندلی تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔ جوڈیشل کمیشن کے ترمیم شدہ مسودے میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے اسے رد کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر