قلندریہ چوک سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا ،بم پر نئےگروپ کا نام تحریر ہونے کا انکشاف

قلندریہ چوک سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا ،بم پر نئےگروپ کا نام ...
قلندریہ چوک سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا ،بم پر نئےگروپ کا نام تحریر ہونے کا انکشاف

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نارتھ ناظم آباد کے قلندریہ چوک سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے قلندریہ چوک میں تین کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔بم ڈسپورزل سکواڈ کے مطابق 3 کلو وزنی بم ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھا جبکہ ریمورٹ کنٹرول بم ڈیٹو نیٹر سے بھی جڑا ہوا تھا۔بم کو ناکارہ بنانے کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بم پر القائدہ برصغیر لکھا ہوا تھا اور یہ بم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

بم برآمد ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔تاہم مزید گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں