عمران اور ریحام خان کے نکاح کی اندرونی کہانی ، دلہن کا ’ونس مور‘ کا مطالبہ
لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے بتایاہے کہ عمران خان نکاح کے دوران ” قبول ہے قبول ہے“ پر شرماتے رہے جبکہ ریحام خان ہنستے مسکراتے ہوئے” قبول ہے قبول ہے “ کہتی رہیں، نکاح ختم ہونے پر چھوارے پھینکے، ریحام نے کیچ کر کے کھایا اور ”ونس مور“ کا مطالبہ کیا۔ مفتی سعید نے بتایا کہ وہ عمران کی نکاح کی تقریب میں مٹھائی اور چھوارے خود لے کر گئے تھے۔