اٹک سے کالعدم مذہبی جماعت کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار
اٹک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بناءپر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے ہیں ۔ڈی پی او اٹک اسرار عباسی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے ہے۔جبکہ ان ملزمان نے متعدد افراد کے قتل کا بھی انکشاف کیا ہے تاہم انہیں مزید تفتیش کرنے کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔