ششی تھرواہلیہ قتل کیس،بھارت کا پاکستانی صحافی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا منصوبہ

ششی تھرواہلیہ قتل کیس،بھارت کا پاکستانی صحافی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا ...
ششی تھرواہلیہ قتل کیس،بھارت کا پاکستانی صحافی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا منصوبہ

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی پولیس نے کانگریس کے رہنما سابق بھارتی وفاقی وزیر ششی تھرو کی اہلیہ سندانا پشکر کے قتل کیس میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے بھی تفتیش کا منصوبہ بنالیا۔ اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق نئی دہلی پولیس نے مہر تارڑ سے پوچھنے کیلئے سوالات تیار کرلئے ہیں جو اسے ای میل کے ذریعے پاکستان بھجوائے جائیں گے۔ واضح رہے مہر تارڑ نے کہا وہ اس قتل کیس میں دہلی پولیس کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے تیار ہیں۔ مہر تارڑ کا نام ششی تھرو کے ساتھ 2 سال قبل مبینہ افیئر پر سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے قتل سے قبل سندانا پشکر کا اپنے شوہر ششی تھرو سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔

مزید : بین الاقوامی