طلاق نے سب سے زیادہ تکلیف دی، خوشی باپ بننے پر ہوئی: عمران خان

طلاق نے سب سے زیادہ تکلیف دی، خوشی باپ بننے پر ہوئی: عمران خان
طلاق نے سب سے زیادہ تکلیف دی، خوشی باپ بننے پر ہوئی: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ جو نبھا نہ سکے اس کو شادی کی ایڈوائس نہیں کروں گا۔ ریحام خان کو شک نہیں کہ میں بیوفائی کروں گا جبکہ ان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ایک ماہ میں کم از کم ایک بار پشاور جانا چاہئے، پشاور سے میری یادیں وابستہ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران نے کہا کہ شادی کرنی ہے تو بیوی سے بیوفائی نہ کرنا، اصل تکلیف بچوں کی ہوتی ہے۔ جمائما کے ساتھ اچھے تعلقات رہے لیکن میں ملک سے باہر نہیں رہ سکتا تھا۔ ریحام کا بھی ایسا ہی مسئلہ تھا۔
ریحام خان نے کہا کہ ناانصافی کی بات ہے کہ کوئی یہ کہے کہ شادی کے بعد عمران کے کئے ہوئے کام برباد ہو جائیں گے یا عمران کی سیاسی خودکشی ہو جائے گی۔ اللہ کرے عمران میں وہ سیاسی شعور نہ آئے جو دیگر سیاستدانوں میں ہے، دنیا میں عمران کے نام کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جاتا ہے، عمران خان نے جو سوچا وہ کرکے دکھایا۔ دعویٰ سے کہتی ہوں کہ ایسی کوئی ماں نہیں ہو گی جو عمران جیسا بیٹا نہ چاہے، میری دلچسپی تعلیم کے میدان میں ہے، بطور بیوی جو مدد کر سکی کروں گی۔
عمران نے کہا کہ ریحام کی محنت اور بچوں کی بہتر پرورش کرنا پسند آیا، میری زندگی میں آسان وقت آئے تو افسردہ ہو جاتا ہوں، ریحام کو محنت کرنا پڑے گی، منافقت اور ڈرامے پسند نہیں۔ انسان کو ظاہر اور باطن میں ایک ہونا چاہئے، طلاق نے زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دی اور سب سے زیادہ خوشی باپ بننے کی ہوئی۔
ریحام خان نے کہا کہ میں نے جو بھی فیصلہ کیا اپنے بچوں کی بہتری کیلئے کیا میرے اور عمران کے بچے ایک ہی عمر کے ہیں۔عمران نے مجھے انتہائی شائستگی سے شادی کی پیشکش کی تھی، پرپوز کیا اور کہا کہ میں استخارہ کر رہا ہوں اس کے بعد ہم شادی کرینگے۔
ایک سوال پر کہا کہ پشاور میں بچوں کا سفاکانہ قتل کسی صورت قبول نہیں تھا اس لئے حکومت کا ساتھ دیا، وہ نواز شریف کی جگہ ہوتے تو اے پی سی نہ بلاتے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے دہشت گردی کے خاتمے سے ملک آگے بڑھے گا لیکن سانحے کے بعد فیصلہ کیا کہ کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جو حکومت کی راہ میں رکاوٹ ڈالے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -