راولپنڈی خود کش دھماکہ ،شیخ رشید امام بارگاہ آمد پر احتجاج کے بعد واپس چلے گئے

راولپنڈی خود کش دھماکہ ،شیخ رشید امام بارگاہ آمد پر احتجاج کے بعد واپس چلے ...
راولپنڈی خود کش دھماکہ ،شیخ رشید امام بارگاہ آمد پر احتجاج کے بعد واپس چلے گئے

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں خود کش دھماکے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی امام بارگاہ آمد کے موقع پر نوجوانوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد شیخ رشید واپس چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی کی امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید امام بارگاہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے انہیں دیکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔احتجاج کرنے والوں نے شیخ رشید احمد سے شکوہ کیا کہ آپ کا گھر قریب ہی ہے لیکن آپ اب آ رہے ہیں ، جب آپ دھماکے کے وقت یہاں نہیں آئے تو اب آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔نوجوانوں کے احتجاج کے بعد شیخ رشید احمد امام بارگاہ سے واپس چلے گئے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں