کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی منگنی کی اطلاعات

کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی منگنی کی اطلاعات
کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی منگنی کی اطلاعات

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف اور ان کے دوست رنبیر کپور نے کبھی اپنے تعلق کی اصل نوعیت واضح نہیں کی لیکن بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ چند دن قبل دونوں نے باقاعدہ طور پرلندن میں منگنی کرلی ہے اور شادی کے بارے میں غوروفکر جاری ہے۔

اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق کترینہ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے لندن گئی ہوئی تھیں اور اسی دوران رنبیر اپنے قریبی دوست ایان مکھرجی کے ساتھ نیویارک گئے لیکن وہ راستے میں لندن بھی رکے۔ اخبار کے مطابق یہ مختصر قیام منگنی کیلئے ہی تھا اور اس سے پہلے رنبیر کے والدین نیتو سنگھ اور رشی کپور بھی لندن پہنچ چکے تھے۔

دونوں خاندانوں کی موجودگی میں منگنی کی رسم 30 دسمبر کو سرانجام پائی۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ منگنی کے بعد اگلے قدم یعنی شادی کے بارے میں غوروفکر جاری ہے۔

گزشتہ روز ممبئی میں فرحان اختر کی رہائش گاہ کے باہر کترینہ کیف موجود تھیں تو اس وقت کترینہ کیف منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہاتھ کو چھپا رہی تھیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے۔

مزید : تفریح