ادویات بنانے کی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا ، 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

ادویات بنانے کی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا ، 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی
ادویات بنانے کی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا ، 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مولہن وال میں ادویات کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے موہلن وال میں ادویات بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے باعث 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بوائلر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا جس کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور