لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی ، مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی ، مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی ، مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے برکی روڈ پر حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے گئے دو شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے واہگہ بارڈر پر خود کش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے برکی روڈ پرچھاپا مارا جس پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حساس اداروں کی جانب سے جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر روح اللہ اپنے ساتھیوں سمیت ماراگیاجن کی شناخت معراج خان اور عمرفاروق کے نام سے ہوئی ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسداللہ عرف روح اللہ واہگہ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھاجبکہ معراج خان کالعدم فضل اللہ گروپ کے اسداللہ کا بھائی ہے ۔

مزید : لاہور