این اے 125، دوبارہ ملنے والے دونوں بیگ میں موجود ووٹوں کی تصدیق کا حکم

این اے 125، دوبارہ ملنے والے دونوں بیگ میں موجود ووٹوں کی تصدیق کا حکم
این اے 125، دوبارہ ملنے والے دونوں بیگ میں موجود ووٹوں کی تصدیق کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے گمشدہ بیگ ملنے کے بعد ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے حکم دیاکہ دونوں بیگ میں موجودبیلٹ پیپرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوائے جائیں ۔ ناررا پولنگ سٹیشن نمبر 111اور120کے دوبیگز کے ووٹوں کی تصدیق کرے اورایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے ۔

یادرہے کہ خواجہ سعد رفیق کی کامیابی حامد خان نے چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایاتھا اور تصدیق کے دوران دو بیگ کے گمشدہ ہونے کا انکشاف ہواتھا جو بعد میں مل گئے تھے ۔

مزید : قومی