سندھ حکومت کی جانب سے سکھر مقابلے میں شہید اہلکاروں کے ورثاءلیے ایک ایک کروڑ امداد کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے سکھر مقابلے میں شہید اہلکاروں کے ورثاءلیے ایک ایک کروڑ ...
سندھ حکومت کی جانب سے سکھر مقابلے میں شہید اہلکاروں کے ورثاءلیے ایک ایک کروڑ امداد کا اعلان

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سکھر پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کے 5 اہلکاروں نے ڈاکوﺅں کے ساتھ مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 2 ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ قائم کیا گیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہید اہلکاروں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی جانب سے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ امدادی رقم شہید اہلکاروں کے ورثاءکو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران فراہم کر دی جائے۔

مزید : کراچی