سکولوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری میں لوٹ مار

سکولوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری میں لوٹ مار
سکولوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری میں لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب میں سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہو سکے لیکن سکولزانتظامیہ کی جانب سے نیا کارنامہ سامنے آگیا۔ پنجاب میں حساس سرکاری سکولوں میں پہلے سے لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر انتہائی حساس سکولوں میں لگادئیے گئے جبکہ حسا س سکولوں و دیگر کے لئے نئے سی سی ٹی وی کیمرے لینے کے لئے مزید فنڈز دینے سے انکار کر دیا گیا۔اس طرح کے اقدامات سے ہزاروں سکولوں میںسیکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری میں سرکاری خزانے کی لوٹ ماربھی شروع کر دی گئی ، تین ہزار کا ملنے والا سی سی ٹی وی کیمرہ 8سے 10ہزار روپے میں سرکاری کاغذات میں دکھایا جا نے لگا۔ ای ڈی اوز و دیگر حساس سرکاری سکولز انتظامیہ کو 50ہزار روپے دئیے گئے تھے ،پہلے خریدے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہی لگایا جائیگا، مزید کیمرے نہیں خریدے جائیں گے۔

محکمہ سکولز انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ ٹیم کے نوٹس میں آنے کے بعد سیکرٹری سکولز ، سپیشل سیکرٹری سکولز ، ڈی سی اوز کے علم میں آنے کے باوجود معاملے کو دبا دیا گیا۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کی سکیورٹی بہتر نہ ہونے پر ایک دن کا مزید ٹائم دیتے ہوئے آج ہونیوالی میٹنگ منسوخ کر تے ہوئے کل بروز اتوار کو سکولز، کالجز، یونیورسٹیز کی سکیورٹی سے متعلق ا جلاس طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -