بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے : سراج الحق

بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے : سراج الحق
بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات کے خراب ہونے کی وجہ بھارتی مداخلت ہے جبکہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت بند کروائے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سال 2015 کو امن کا سال کے طور پر منا رہے ہیں لیکن وزیر داخلہ سے ہم سوال کرتے ہیں کہ 21 ویں ترمیم کے مطابق صرف 10 فیصد دہشت گردی میں ملوث مدارس کے نام بتائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام جاگیرداروں نے یرغمال بنایا ہوا ہے ۔لیکن جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔