سیالکوٹ ائیرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد
سیالکوٹ ائیرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد

  

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹم حکام نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 7 کلو ہیروئین برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹم اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 7 کلو ہیروئین برآمد کر لی ۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیروئین سمگل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ