ریحام خان کی عمران خان سے پہلی ملاقات جنوری 2013ءمیں ہوئی

ریحام خان کی عمران خان سے پہلی ملاقات جنوری 2013ءمیں ہوئی
ریحام خان کی عمران خان سے پہلی ملاقات جنوری 2013ءمیں ہوئی

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوراُن کی اہلیہ ریحام خان کی پہلی ملاقات کے بارے میں کہاجاتاہے کہ دھرنے کے دوران ہوئی تھی لیکن درحقیقت پہلی ملاقات2013ءمیں ہونیوالے عام انتخابات سے پہلے جنوری میں ہوئی تھی ۔

ریحام خان نے نیوز ون کی طرف سے 21جنوری 2013ءکوعمران خان کا پہلا انٹرویو کیا تھااور آغاز میں ریحام خان کچھ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں ۔

ریحام خان نے پروگرام کے آغاز میں کہاکہ ایک آواز جو تبدیلی کے نعروں سے منسلک رہی ہے اور صاف شفاف الیکشن کے ساتھ جس چہرے کو جوڑا جاتاہے ، وہ آواز گزشتہ ہفتے تھوڑی سی کم سنائی دی ، بات کررہے ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ، وقت دینے کے شکریہ کے ساتھ انٹرویو باقاعدہ شروع ہوگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل کہاجارہاتھاکہ اگست 2014ءمیں شروع ہونیوالے آزادی دھرنے کے دوران ریحام خان نے عمران خان کاکنٹینر میں انٹرویو کیا تھا اور وہی دونوں کی پہلی ملاقات تھی جس کے لیے ریحام خان نے ڈیڑھ سال انتظار کیاتھا لیکن درحقیقت وہ پہلی نہیں بلکہ دوسری ملاقات ہوسکتی ہے جس کے بعد سلسلہ چل نکلا۔

مزید : قومی