لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے ملکر مسافر بس لوٹ لی

لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے ملکر مسافر بس لوٹ لی
لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے ملکر مسافر بس لوٹ لی

  

قصور (ویب ڈیسک) لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں سے مل کر مسافر بس لوٹ لی۔ مقامی اخبار کے مطابق قصور سے ملتان جانے والی بس جب الٰہ آباد کے قریب پہنچی تو بس میں سوار ہونے والی لیڈی ڈاکو اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بس کے ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر ویرانے میں لے جاکر مسافروں سے 5 لاکھ سے زائد کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لئے۔ اسی طرح قصور کھڈیاں روڈ دلے والا کے قریب ایک فلنگ سٹیشن پر آنے والے ڈاکوﺅں نے منیجر سمیت دیگر پٹرول ڈلوانے والے افراد سے نقدی رقم اور موبائل فونز چھین لئے۔

مزید : قصور