باﺅلنگ ایکشن ٹھیک ہو چکا ,سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا : چیئرمین پی سی بی

باﺅلنگ ایکشن ٹھیک ہو چکا ,سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا : ...
باﺅلنگ ایکشن ٹھیک ہو چکا ,سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا : چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ ہم نے آئی سی سی سے خود کہا ہے کہ آپ سعید اجمل کا ٹیسٹ کروا لیں لیکن سعید اجمل نے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل نے اپنے باﺅلنگ ایکشن سے متعلق کہا ہے کہ ان سے جتنا بہتر ہو سکتا تھا انہوں نے کر لیا ہے جبکہ ہمارے مطابق ان کا ایکشن بالکل ٹھیک ہو چکا ہے۔ورلڈ کپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ۔جبکہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنے کے لیے اتحاد کے ساتھ کھیلنا ہو گا جبکہ اسی اتحاد کے باعث پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کر سکے گی۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلئیرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔  انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، اس لئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -