قوم کیلئے خوشخبری ، خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور قبائل کی اہم کامیابی

قوم کیلئے خوشخبری ، خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور قبائل کی اہم کامیابی
قوم کیلئے خوشخبری ، خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور قبائل کی اہم کامیابی

  

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سال بعد خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور امربالمعروف تنظیم کا جھنڈا اُتار کر پاکستان کاجھنڈا لہرادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سات سال کے وقفے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کاگرینڈ جرگہ ہوا جس دوران علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور آئی ڈی پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

جرگے نے فیصلہ کیا کہ امربالمعروف تنظیم ختم کی جائے اوراُن کا جھنڈا اُتار کر قومی پرچم لہرادیاگیا۔ جرگے نے150عمائدین پر مشتمل امن شرشتہ قائم کرنے کی منظوری دی جس کے بعد کہاجارہاہے کہ باڑہ اور قمبر خیل میں 12سال بعد امن قائم ہوگیاہے ۔

یادرہے کہ امر بالمعروف نے اپنا نظا م بنا رکھاتھا ، اُسی کے تحت سزاجزا بھی دی جاتی تھی جبکہ نجی جیل بھی بنائی ہوئی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں