فوجی عدالتوں کی حمایت خوشی سے نہیں کی ، ان کا قیام وقت کا تقاضہ ہے : یوسف رضا گیلانی

فوجی عدالتوں کی حمایت خوشی سے نہیں کی ، ان کا قیام وقت کا تقاضہ ہے : یوسف رضا ...
فوجی عدالتوں کی حمایت خوشی سے نہیں کی ، ان کا قیام وقت کا تقاضہ ہے : یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی رہنماءسید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں خوشی سے نہیں بنائیں بلکہ یہ وقت کا تقاضہ ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا نقصان ہوا ہے لیکن ہم نے ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم جمہوریت کا ساتھ دے رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ملک میں امن کی خواہاں ہے۔فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت اسی سلسلے میں کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ہر مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہوتا ہے ۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سے خوشی ہوئی ہے۔