دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی قوتیں متحد ہیں: چوہدری نثار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور تمام سیاسی قوتیں بھی متحد ہیں۔ عسکریت پسندوں کو شکست فاش دینے کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اندر موجود غلط لوگوں کی نشاندہی کریں۔