بیوی سے لڑائی، منع کرنے پر مہمان نے میزبان خاتون کو قتل کردیا

بیوی سے لڑائی، منع کرنے پر مہمان نے میزبان خاتون کو قتل کردیا
بیوی سے لڑائی، منع کرنے پر مہمان نے میزبان خاتون کو قتل کردیا

  

مردان (ویب ڈیسک) گھر آئے ہوئے مہمان نے بیوی کے ساتھ جھگڑا کرنے سے منع کرنے پر میزبان خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے ہوئے تھے اور معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر خاتون نے منع کیا۔

مسماة (ن) زوجہ حیاءالاسلام نے پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم شہزاد اپنی اہلیہ کے ساتھ لڑائی ہوگئی اور منع کرنے پر ملزم بھڑک گیا اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آخر میزبان خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔

مزید : مردان