کراچی پولیس کی کاروائی ،2 ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کاروائی ،2 ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی کاروائی ،2 ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان گرفتار

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بناءپر پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ٹارگٹ کلر جمشید اور طلحہ پیسے لے کر قتل کرنے میں ملوث تھے جبکہ ان پر الزام ہے کہ یہ دونوں سیاسی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔جبکہ گرفتاری کے بعدا نہوں نے 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار وقاص بھی شامل ہے تاہم ان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

مزید : کراچی