اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 مختلف اقسام کے سرچارجز بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 مختلف اقسام کے سرچارجز بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 مختلف اقسام کے سرچارجز بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 مختلف اقسام کے سرچارجز کو بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ بجلی کے شعبہ میں لائن لاسز بھی عوام سے وصول کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے بلوں میں وصول کئے جانے والے سرچارجز کو بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 1.50 روپے سے 2 روپے فی یونٹ سے زائد سرچارج بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کی منظوی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت بجلی، پانی یا گیس کے بلوں میں سرچارجز کے ذریعے عارضی بنیادوں پر پیسے اکٹھے کرتی ہے تاہم ان سرچارجز کے بجلی کی قیمت کا حصہ بن جانے سے ان کی وصولی مستقل ہو جائے گی۔ اس وقت بجلی کے بلوں پر 60 پیسے،30 پیسے،1 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک سرچارج وصول کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرچارجز کو بجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کے بعد لائن لاسز بھی عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں سمری کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : قومی /Headlines