ڈی جی ایل ڈی اے کے بلا ضمانت وارنٹ

ڈی جی ایل ڈی اے کے بلا ضمانت وارنٹ
ڈی جی ایل ڈی اے کے بلا ضمانت وارنٹ

  

لاہور (ویب ڈیسک) سول جج صابر حسین ڈار نے عدالتی حکم پر ڈگری کے احکامات پر عمل نہ کرنے اور پیش نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ سول جج صابر حسین ڈار کی عدالت میں چوبرجی کے رہائشی اکبر علی نے اس کے حق میں جاری ڈگری پر عمل درآمد نہ ہونے پر اجراءکے لئے دعوے دائر کیا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو فریق بنا یا گیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی کو احکامات جاری کئے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے لیکن عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ اس پر سول جج صابر حسین ڈار نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو گرفتار کرکے پندرہ جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ اکبر علی نے عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا کہ چوبرجی پارک کو وسیع کرتے ہوئے اس کا پلات ایل ڈی اے نے سکیم میں لیا تھا اس کو یہ پلاٹ دلوایا جائے۔ عدالت نے اکبر علی کے حق میں ڈگری جاری کردی یہ کیس لاہور ہائی کورٹ تک گیا جہاں سے اکبر علی کے حق میں فیصلہ ہوا اس پر عدالت میں اکبر علی نے اجراءکا دعویٰ دائر کیا جس کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : لاہور