حکومت پنجاب 12 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دے گی : وزیر تعلیم پنجاب

حکومت پنجاب 12 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دے گی : وزیر تعلیم پنجاب
حکومت پنجاب 12 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دے گی : وزیر تعلیم پنجاب

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ڈائرکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 12 جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھول دے گی جبکہ سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت پوری تیاری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول رہی ہے لیکن عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔

بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے : سراج الحق

وزیر تعلیم نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں این سی سی ٹرینگ کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔جبکہ ڈی سی اوز اپنے اپنے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کریں گے۔اور سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کے خلاف حکامت کی جانب سے کاروائی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر دنوں میں قابو نہیں پایا جا سکتا ۔پوری قوم حالت جنگ میں ہے جس کا مقابلہ بھی ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جن سکولوں کی چار دیواری نہیں ہے ہم انہیں ڈیڑھ ماہ کا وقت دے رہے ہیں کہ وہ بھی اپنے انتظامات مکمل کر لیں تاکہ انہوں بھی سیکورٹی کے خدشات نہ ہو سکیں۔

فوجی عدالتوں کی حمایت خوشی سے نہیں کی ، ان کا قیام وقت کا تقاضہ ہے : یوسف رضا گیلانی

مزید : لاہور /اہم خبریں