بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے: ڈاکٹر عبدالمالک

بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے: ڈاکٹر ...
بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے: ڈاکٹر عبدالمالک
کیپشن: Abdul Malik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری اور قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں،جن لوگوں نے بے گناہوں کا خون بہایا ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بلوچستان کا امن تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ کی سیکیورٹی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں تاہم بلوچستان کے کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اب بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بلوچستان کے ہر شہری اور ہر پاکستانی کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں، بلوچستان میں امن و امان کیلئے ہر دو دن بعد سیکیورٹی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -