این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی

این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی
این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ متعلقہ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ 42صفحات پر مشتمل ہے جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ٹربیونل اپنا فیصلہ 12جنوری کو سنائے گا۔ واضح رہے اس حلقے سے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق منتخب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

فوجی عدالتوں کی حمایت خوشی سے نہیں کی ، ان کا قیام وقت کا تقاضہ ہے : یوسف رضا گیلانی

مزید : لاہور /اہم خبریں