تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: شہباز شریف

تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: شہباز شریف
تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: شہباز شریف
کیپشن: Shehbaz Sharif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور دیگر وضع کردہ سیکیورٹی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کیلئے این سی سی کی تربیت بھی دوبارہ شروع کی جائے۔ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو 2 ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوںکے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -