وہ زبردست ملک جہاں حکومت نے ملازمین کے لیے تفریحی چھٹیاں لازمی قرار دے دیں

وہ زبردست ملک جہاں حکومت نے ملازمین کے لیے تفریحی چھٹیاں لازمی قرار دے دیں
وہ زبردست ملک جہاں حکومت نے ملازمین کے لیے تفریحی چھٹیاں لازمی قرار دے دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں چھٹیوں کا بہت شوق پایا جاتا ہے اور بات بات پر چھٹی کا اعلان کر دیا جاتا ہے جبکہ لوگ چھٹیوں کو پسند بھی بہت کرتے ہیں، لیکن جاپان میں لوگ اس قدر کام کر رہے ہیں کہ حکومت کو ایک نئے قانون کے ذریعے چھٹیاں لازمی قرار دینا پڑی ہیں۔
پہلے موجود قانون کے مطابق ملازمین کو کمپنیاں 10 سے 20 چھٹیاں دینے کی مجاز ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ملازم چھٹی کی درخواست دے۔ صورتحال یہ ہے کہ جاپان میں لوگ چھٹی کی درخواست ہی نہیں دے رہے اور ”جاپان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر پالیسی ٹریننگ“ کے مطابق سال 2013ءمیں ملازمین نے دستیاب چھٹیوں میں سے نصف سے بھی کم لی ہیں۔

بیشتر لوگوں کو موت سے بھی زیادہ کس چیز سے ڈر لگتاہے؟تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
 نئے قانون میں کمپنیوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجیں تاکہ ان کی زندگی میں کام اور تفریح کا توازن قائم رہ سکے۔ ابتدائی طور پر حکومت کا ہدف ہے کہ 2020ءتک ملازمین کو کل چھٹیوں کا 70 فیصد تک لینے پر مائل کیا جائے۔ اخبار (Yomiuri) کے مطابق جاپان کی غیر یقینی اقتصادی صورتحال کے باعث ملازمین اور خصوصاً نوجوان ملازمین چھٹی لینے کو ملازمت کیلئے نقصان دہ سمجھتے ہیں اور کمپنیوں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ ملازمین چھٹیاں نہ لیں بلکہ اوورٹائم بھی لگائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -