برونائی میں کرسمس منانے پر پابندی لگا دی گئی

برونائی میں کرسمس منانے پر پابندی لگا دی گئی
برونائی میں کرسمس منانے پر پابندی لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بندر سری بگاوان (نیوز ڈیسک) تیل کی دولت سے مالامال اسلامی ملک برونائی نے کرسمس کی تقریبات سرعام منانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے مذہب کی رسوم اور تہواروں کو منانے سے باز رہیں۔ اس کرسمس پر برونائی میں کچھ بچوں اور نوجوانوں کو سانتا کا لباس پہن کر موج مستی کرتے دیکھا گیا جس کے بعد حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ مملکت کے مسلمان شہری ایسی کوئی رسم اختیار نہ کریں جس کا تعلق کسی دوسرے مذہب سے ہو۔

بیشتر لوگوں کو موت سے بھی زیادہ کس چیز سے ڈر لگتاہے؟تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
 ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلموں کو اپنی رسومات اندرون خانہ منانے کی اجازت ہے لیکن کسی بھی ایسی رسم یا خوشی کو سرعام منانے پر پابندی ہو گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرسمس پر کئے گئے آرائشی انتظامات بھی حکومت کے کہنے پر ختم کر دیئے گئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ کہیں مسلمان گمراہ نہ ہو جائیں۔ برونائی دنیا کے تیسرے بڑے جزیرے بورنیو پر واقع چھوٹا سے ملک ہے اور اپنی بے پناہ دولت کی وجہ سے دنیا میں خصوصی شہرت رکھتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -