خاتون کے ساتھ ہاتھی کی ناقابل یقین شرارت

خاتون کے ساتھ ہاتھی کی ناقابل یقین شرارت
خاتون کے ساتھ ہاتھی کی ناقابل یقین شرارت

  

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کے انتہائی دلکش جزیرے کوہ سموئی پر عالمی شہرت یافتہ خوبرو ماڈل اور اتھلیٹ Paige Hathaway کے ساتھ ایک ہاتھی کی ناقابل یقین شرارت ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

خواتین کوئی بھی راز دو دن سے زیادہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتیں

دلکش ماڈل نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ Instagram پر بھیجی ہے جس میں ہاتھی نے ان کے ساتھ حیرت انگیز شرارت کی ہے۔ وہ ورزش کیلئے ایک چٹائی پر الٹی لیٹی تھیں کہ ہاتھی ان کی طرف بڑھا اور اپنی سونڈ سے ان کی ٹانگوں کو چھوا جبکہ اس دوران وہ حیرت سے چیخ رہی تھیں۔ اس کے بعد ہاتھی نے ان کے کولہوں پر اپنی سونڈ سے چپت لگائی اور پھر اپنے پاﺅں کے ساتھ انتہائی نرمی سے اُن کے کولہوں کو سہلاتا رہا۔ کئی ٹن وزنی جانور نے یہ کام اتنی محبت اور ملائمت سے کیا کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ Paige نے اس واقعے کو جانور کی انسان سے محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس