کس طرح کے جوڑوں کی شادیاں سب سے زیادہ کامیاب رہتی ہیں ؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

کس طرح کے جوڑوں کی شادیاں سب سے زیادہ کامیاب رہتی ہیں ؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف
کس طرح کے جوڑوں کی شادیاں سب سے زیادہ کامیاب رہتی ہیں ؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) معاشرے کی بقاءکا انحصار عورت اور مرد کے بندھن پر ہے اور جن معاشروں میں شادیاں دیرپا اور کامیاب ہوتی ہیں وہ زیادہ کامیاب تصور کئے جاتے ہیں۔

امریکہ میں نیشنل بیورو آف اکنامکس نے کامیاب شادیوں کا راز جاننے کیلئے ایک تحقیق کی جس میں معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی شادی کے مضبوط، دیرپا اور کامیاب ہونے میں تین عوامل بنیادی ترین حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ عوامل جوڑے کی صحت، سماجی تعلقات اور احساس مسرت ہیں۔

ماہرین عمرانیات نے معلوم کیا کہ اگر میاں بیوی کی صحت اچھی ہو تو اُن کی شادی انتہائی کامیاب رہے گی کیونکہ نہ صرف وہ ازدواجی خوشیوں سے مستفید ہوتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کیلئے پریشانی کا باعث بھی نہیں بنتے۔

بھارت کا وہ مندر جہاں سے امریکہ کا ویزہ لگتاہے

اسی طرح سماجی لحاظ سے ملنسار اور اپنے علاوہ دوسروں کا خیال رکھنے والے جوڑے بھی زیادہ متحرک اور مضبوط رشتے کی نعمت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں تیسری اہم ترین بات پرمسرت بندھن ہے۔ اگر جوڑا ایک دوسرے سے محبت کرتا ہو اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھتا ہو تو ان کا تعلق خوشی سے بھرپور ہوتا ہے اور وہ جسمانی اور ذہنی طور پر مطمئن رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت، ملنساری اور خوشگوار ماحول کو یقینی بنانا ہی کامیاب شادی کا اصل راز ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس