ایک مذاق کے نتیجے میں بننے والا دنیا کا انوکھا ملک

ایک مذاق کے نتیجے میں بننے والا دنیا کا انوکھا ملک
ایک مذاق کے نتیجے میں بننے والا دنیا کا انوکھا ملک

  

پیرس (نیوز ڈیسک) آپ دنیا کے کسی بھی ملک کے شہریوں سے ان کی تاریخ پوچھیں تو پتا چلے گا کہ ان کا ملک بے پناہ قربانیوں اور کوششوں سے بنا، لیکن ایک ایسا ملک بھی ہے کہ جس کے شہری خود بتاتے ہیں کہ ان کا ملک ایک مذاق کے نتیجے میں وجود میں آیا۔

یہ ملک فرانس کے اندر واقع ہے اور اس کا نام Saugeais ہے۔ یہ ایک ننھا سا ملک ہے جس کا رقبہ 1378 مربع فٹ ہے اور اگرچہ اسے اقوام متحدہ یا کوئی دوسرا ملک آزاد ریاست تسلیم نہیں کرتا لیکن اس کے شہری کہتے ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وہ پانچ باتیں جنہیں سن کر پاکستانی مردوں کی جان نکل جاتی ہے

حال ہی میں ”وائس“ میگزین نے اس ملک کے سیکرٹری جنرل لوئیس پیری سے انٹرویو کیا جس میں یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ اُن کا ملک کیسے وجود میں آیا۔ لوئیس بتاتے ہیں کہ 1947ءمیں حکومت فرانس کا ایک اعلیٰ افسر ان کے علاقے میں آیا۔ اس وقت یہاں ایک صاحب Georges Pourchet اور ان کی بیوی ریسٹورنٹ چلاتے تھے۔ Georges نے ازراہ مذاق افسر سے پوچھا کہ کیا انہوں نے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت لی ہے؟ افسر نے پوچھا کہ کیا یہ کوئی علیحدہ ملک ہے اور پھر خود ہی مذاق کا اندازہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اوہ! اچھا تو یہ ایک علیحدہ ملک ہے اور پھر تو اس کا ایک صدربھی ہونا چاہیے“ افسر نے اسی وقت Georges کو صدر قرار دے دیا اور یوں یہ ملک وجود میں آگیا۔ پہلے صدر اپنی وفات تک ملک کے سربراہ رہے اور اس کے بعد تالیوں کا مقابلہ کرواکر ان کی بیوی کو صدر منتخب کیا گیا۔ آج کل Georges کی بیٹی صدر ہیں۔

مزیدبچوں سے متعلق سوال پر ریحام خان نے’ صاف‘ جواب دیدیا

 اس ملک کا اپنا قومی ترانہ ہے اور درجن بھر یورپی ملکوں میں ان کے سفیر بھی ہیں۔ یوم آزادی پر شاندار تقریب منعقد کیجاتی ہے اور سیکرٹری جنرل لوئیس پیری کہتے ہیں کہ اس تقریب میں تقریباً 500 مہمان آتے ہیں جبکہ کبھی کبھار اس ملک کی چھوٹی سی فوج کا دل چاہے تو وہ بھی تقریب میں آجاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں شہریت کے خواہشمندوں کی درخواست موصول ہوتی ہیں لیکن صدر صاحبہ صرف درجن بھر لوگوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس