بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور انہیں منانے کی خبریں درست نہیں: مخدوم امین فہیم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءمخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کو منانے کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ لندن نہیں بلکہ دبئی سے واپس آ رہے ہیں، بلاول سے ملاقات اور انہیں منانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ پارٹی میں اتفاق رائے ہونے کے باعث ہی آئینی ترامیم کی حمایت کی گئی ہے۔