پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے آنسو کیوں آتے ہیں ؟

پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے آنسو کیوں آتے ہیں ؟
پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے آنسو کیوں آتے ہیں ؟

  

لاہور (نیوز ڈیسک) پیاز کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو بھر آنا عام مشاہدے کی بات ہے لیکن ہم میں سے اکثر نہیں جانتے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

پیاز اور لہسن ان پودوں میں شامل ہیں جو زمین سے سلفر دھات اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں۔ جب ہم پیاز کاٹتے ہیں تو کچھ خامرے سلفر کے ساتھ مل کر ایک مرکب بناتے ہیں جس میں سلفیورک ایسڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور ہائیدروجن سلفائیڈ شامل ہوتے ہیں۔ یہ مرکب گیس کی شکل میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں میں شدید جلن پیدا کرتا ہے جس کو ختم کرنے کے لئے آنسوﺅں کے گلینڈ آنسوجاری کردیتے ہیں۔

فراڈئیے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کولوٹنے لگے

اگر پیاز کو کاٹنے سے پہلے آدھے گھنٹے کیلئے فریزر میں رکھا جائے یا چند منٹ کیلئے انتہائی ٹھنڈے پانی میں رکھا جائے یا انہیں کاٹتے ہوئے ان پر پانی بہایا جائے تو جلن پیدا کرنے والا مرکب آنکھوں تک نہیں پہنچتا اور آنسو پیدا نہیں ہوتے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس